این اے 259 میں جمہوری وطن پارٹی کی جیت، شاہ زین بگٹی رکن قومی اسمبلی منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 259 میں جمہوری وطن پارٹی کی جیت، شاہ زین بگٹی رکن قومی اسمبلی منتخب
این اے 259 میں جمہوری وطن پارٹی کی جیت، شاہ زین بگٹی رکن قومی اسمبلی منتخب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈیرہ بگٹی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 میں جمہوری وطن پارٹی نے انتخابی میدان مارتے ہوئے آزاد امیدوار میاں خان کو شکست دے دی اور  شاہ زین بگٹی ایک بار پھر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔

بلوچستان کے حلقہ این اے 259 میں کل 29 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ بعد ازاں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواب زادہ شاہ زین بگٹی کو 23 ہزار 606 ووٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریٹائرڈ جنرل کے  بیان کی مذمت کرتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

دوسری جانب شاہ زین بگٹی کا مقابلہ کرنے والے آزاد امیدوار میاں خان کو محض 2500 ووٹ مل سکے جس کے بعد رکنِ قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کو غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں فاتح قرار دے دیا گیا ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی حلقہ این اے 259 سے عام انتخابات 2018ء میں پہلے بھی کامیاب ہوچکے ہیں، تاہم آزاد امیدوار طارق محمود نے ان کی کامیابی عدالتِ عظمیٰ میں چیلنج کردی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزاد امیدوار کے مطالبے پر 29 پولنگ اسٹیشنز قائم کرکے ایک بار پھر پولنگ کروائی جس کا نتیجہ نواب زادہ شاہ زین بگٹی کے ایک بار پھر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہونے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ 259 ڈیرہ بگٹی کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا سلسلہ جاری رہا ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ، پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس ،لیویز ،ایف سی کے سا تھ سا تھ پاک فوج کے اہلکار بھی تعینات رہے۔

 ڈیرہ بگٹی کی نشست این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز میں 115 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ۔ 29 پولنگ اسٹیشنزپر47 ہزار269 ووٹرز نے گزشتہ روز حق رائے دہی استعمال کیا جن میں 27 ہزار 899 خواتین اور19 ہزار370 مرد رجسٹرڈ ووٹرز تھے۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخاب: این اے 259کے29 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ 

Related Posts