ضمنی انتخاب: این اے 259کے29 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

elections
این اے 259کے29پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ آج دوبارہ ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ 259 ڈیرہ بگٹی کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس ،لیویز ،ایف سی کے سا تھ سا تھ پاک فوج کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکم پر قومی اسمبلی کی نشست این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہورہی ہے، شاہ زین بگٹی کی اس نشست کو آزاد امیدوار نے چیلنج کیا تھا۔

بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی کی نشست این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز میں 115 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ 29 پولنگ اسٹیشنزپر47 ہزار269 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 27 ہزار 899 خواتین اور19 ہزار370 مرد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

پولنگ کاعمل آج صبح 8سے بغیر کسی وقفے کےشام 5بجےتک جاری رہےگاجبکہ 18 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ہر پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے لیے مجموعی طورپر 20 اہلکار تعینات ہیں، جن میں پولیس، لیویز، ایف سی کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے اہلکار شامل ہیں۔

ڈیرہ بگٹی این اے 259 کی اس نشست سے 2018ء کے الیکشن میں نواب زادہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے تاہم آزاد امیدوار طارق کھیتران نے29 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے انہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

جس کے جواب میں سپریم کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو این اے 259 کے ان 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا جس پر آج عمل درآمد کیا جائے گا۔

این اے 259میں الیکشن میں حصہ لینےوالوں کی تعداد 31 ہے،تاہم نمایاں امیدواروں میں جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی،آزاد طارق محمودکھیتران اور پیپلز پارٹی کےبازمحمدکھیتران شامل ہیں۔

Related Posts