وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مسئلہ کشمیر پر جنوبی افریقہ کی ہم منصب سے رابطہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مسئلہ کشمیر پر جنوبی افریقہ کی ہم منصب سے رابطہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مسئلہ کشمیر پر جنوبی افریقہ کی ہم منصب سے رابطہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقہ کی ہم منصب ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر ، پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے ڈاکٹر نالیڈی پنڈور کو بتایا کہ وادی کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سمیت تمام ذرائع مواصلات بند ہیں اور کشمیریوں کو اپنے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ کو اقوام متحدہ کو پاکستان کی طرف سے تحریر کیے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس پچاس سال بعد ہو رہا ہے جو پاکستان کی ایک اہم سفارتی کامیابی ہے۔

ڈاکٹر نالیڈی پنڈور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہمیں انتہائی تشویش ہے اور جنوبی افریقہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ہم جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں باضابطہ قرارداد لانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں کشمیر پر بھارتی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت متاثر کرنے کے اقدامات سے اجتناب کا مشورہ دے چکے ہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم وادی کشمیر کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کو پاک بھارت کشیدگی اور کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے باز رہے۔مسئلہ کشمیر کا حل ہمارے چارٹراور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے  ہی ممکن ہے۔

مزید پڑھیئے: مودی حکومت کا کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا صدارتی حکم

Related Posts