وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمود قریشی سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے
شاہ محمود قریشی سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  جدہ میں او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پرحکومتی نمائندگان نے وفاقی وزیر خارجہ  کا استقبال   کیا۔ وزیر خارجہ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے دوران او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ اجلاس کے حوالے سے ارکانِ پارلیمنٹ کو آگاہ کریں گے اور بھارت کی سرگرمیوں کا وزارتِ خارجہ کی طرف سے ردِ عمل دینے کے لیے سفارتی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل جدہ میں کشمیر رابطہ گروپ کے ہنگامی اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کا فیصلہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اہم ادارے سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون کی تنظیم کو مطلع کرچکے ہیں لیکن موجودہ بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کے خلاف اقدام سے خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہوچکی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید بھارتی فوج کی تعیناتی، تعلیمی اداروں کی بندش اور ایمرجنسی کا نفاذ بھارت کے قابل مذمت عزائم کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔

مزید پڑھیئے: وزیر اعظم عمران خان آج قومی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Related Posts