وزیر اعظم عمران خان آج قومی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان آج قومی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج قومی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج قومی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سمیت خطے کے امن وامان سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوگی۔

پاکستان کی اعلٰی ترین سیاسی و عسکری قیادت اسلام آباد میں سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے گی۔ کمیٹی ممبران کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد اس کے خلاف پاکستان کے خصوصی اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

قومی سیکیورٹی کمیٹی  بھارتی جارحیت سے کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی 

وزیر اعظم پاکستان کے عالمی قیادت سے کیے گئے رابطوں کے بارے میں ممبران کو بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم پاکستان نے قومی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے پیش نظر آج ہی بلائے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس کو بھی مؤخر کردیا ہے۔ اب وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کے روز ہوگا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمرا ن خان کی سربراہی میں  4 اگست کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا  جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں پاکستانی شہری آبادی پر بھارت کی طرف سے کلسٹر بموں کے استعمال کی شدید مذمت کی گئی  اور  وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دے گا اور اپنے اصولی مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر اور لداخ کے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرتے ہوئے کشمیری حریت قیادت سمیت بھارت کے لے پالک رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال اس وقت سخت کشیدہ ہے اور دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ 

مزیدپڑھیئے: پاک بھارت کشیدگی، وزیر اعظم عمران خان کی سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک بات چیت

Related Posts