روس بھارت کو افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے پر آمادہ کرسکتا ہے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس بھارت کو افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے پر آمادہ کرسکتا ہے۔شاہ محمود قریشی
روس بھارت کو افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے پر آمادہ کرسکتا ہے۔شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روس خطے کا اہم ملک ہے جو بھارت کو افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے پر آمادہ کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب کے آج کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس خطے کا انتہائی اہم ملک ہے اور روسی وزیرِ خارجہ کا دورہ دو طرفہ تعلقات کانیا رخ متعین کرے گا۔

روسی ہم منصب کے دورۂ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ خطے میں پاکستان اور روس ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ آٹے کا بحران پیدا ہوا تو روس نے ہی ہمیں بر وقت گندم فراہم کی تھی۔ روسی وزیرِ خارجہ سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روسی وزیرِ خارجہ وفود کی سطح پر مذاکرات میں شریک ہوں گے اور وزیرِ اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان اور روس مل کر افغان امن عمل میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ روس کے وزیرِ خارجہ 2 روزہ دورے کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے جہاں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران افغان امن عمل اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ پاک روس تعلقات پر بھی سیرحاصل گفتگو ہوگی۔

مزید پڑھیں: روسی وزیرِ خارجہ 2 روزہ دورے کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے

Related Posts