بلوچستان میں اغوا کا سنسنی خیز واقعہ! دو افراد کی رہائی کے بدلے ڈھائی کروڑ روپے تاوان طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ مسلح افراد نے 24 جولائی 2026 کو خضدار کے علاقے کھڈ کوچہ میں ایک کورئیر کمپنی کی منی ٹرک اور اس میں سوار دو افراد کو اغوا کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے 26 جولائی 2026 کو کورئیر کمپنی سے رابطہ کرکے دونوں مغویوں کی رہائی کے بدلے ڈھائی کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔اطلاعات کے مطابق انہوں نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں مغویوں کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے جو پہلے ہی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے اب اپنی سرگرمیوں کو بینک ڈکیتی، گاڑیاں چھیننے، بھتہ خوری اور تاوان کے لیے اغوا جیسے جرائم تک بھی پھیلا چکی ہے۔

حکام کے مطابق یہ وارداتیں تنظیم کی مالی معاونت کا ذریعہ بن رہی ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی دہشت گرد سرگرمیوں کو جاری رکھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس نوعیت کے مسلسل واقعات نے عام بلوچ شہریوں، مقامی تاجروں اور بلوچستان کے امن کو شدید متاثر کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا اور بدامنی کو مزید ہوا دینا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے مغویوں کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں جبکہ صورتحال سے متعلق مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Related Posts