وزیراعظم عمران خان کا لائیو کالز کا پروگرام لائیو نہیں ریکارڈڈ تھا،حامدمیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کا لائیو کالز کا پروگرام لائیو نہیں ریکارڈڈ تھا،حامدمیر
وزیراعظم عمران خان کا لائیو کالز کا پروگرام لائیو نہیں ریکارڈڈ تھا،حامدمیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میر نے نئی بحث چھیڑ دی کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کا لائیو کال پروگرام لائیو نہیں ریکارڈڈ تھا۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حامد میر نے لکھا ہے کہ بہت سے لوگ آج شام ساڑھے سات بجے کے بعد کال ملاتے رہے حالانکہ یہ کالیں شام چار بجے کرنا تھیں۔

سینئر اینکر پرسن حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ٹیلی فون کالوں کا یہ پروگرام ریکارڈڈ تھا ٹیلی فون کالیں سننے کی روایت سابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈالی تھی عمران خان کو چاہئیے کہ کوئی نیا کام کریں اورعوام کی لائیو کال سنا کریں۔

Related Posts