سیلینا گومز انسٹاگرام پر دوبارہ متحرک ہوگئیں

سیلینا گومز انسٹاگرام پر دوبارہ متحرک ہوگئیں

نیو یارک: امریکا کی مشہور و معروف گلوکارہ سیلینا گومز نے ایک بار پھر انسٹاگرام پر اپنی باضابطہ واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

معروف گلوکار سیلینا گومزنے اپنی چند بہترین تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر واپسی کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

سیلینا گومز نے کیپشن میں اپنے چاہنے والوں سے سوال کیا صبر کریں، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ میں انسٹاگرام پر واپس آگئی ہوں؟

گلوکارہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کئے جانے کے کچھ دیر بعد پوسٹ نے 50 لاکھ سے زیادہ لائکس جبکہ 30,000 سے زائد کمنٹس حاصل کرلیے۔

مزید پڑھیں:ہنی ٹریپ کے الزامات، عدالت کا مہوش حیات کیخلاف مواد سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم

واضح رہے کہ امریکی گلوکار پچھلے ایک سال سے انسٹاگرام پر متحرک نہیں تھیں، تاہم اس سال نیو ائیر کے موقع پر وہ دوبارہ انسٹاگرام پر دکھائی دیں۔ان کے چاہنے والے ان کا انسٹاگرام پر واپسی کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں