افغان حکومت کی صفوں سے غیر متعلق افراد کو نکالنے کیلئے اسکروٹنی کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغان حکومت کے تحقیقاتی کمیشن نے سیکورٹی اہلکاروں کی اسکروٹنی کا آغاز کر دیا، کمیشن سیکورٹی سمیت تمام اداروں میں طالبان کے نام پر گھسنے والے غیر متعلقہ اور ادارہ جاتی شرائط پر پورا نہ اترنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کرے گا۔

افغان حکام کے مطابق تنظیم کے جن اہلکاروں کی اب تک فوجی تشکیل میں رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے، ان کی رجسٹریشن کی جائے گی اور بغیر رجسٹریشن اور قواعد و ضوابط پوری کیے بنا کسی کو بھی اداروں میں رہنے نہیں دیا جائے گا۔

واضح رہے یہ کمیشن گزشتہ سال طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد حکومت کے مختلف اداروں میں گھسنے والے غیر ذمہ دار افراد، بے جا تشدد اور غیر قانونی اقدامات میں ملوث افراد کو اداروں سے نکالنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بہت سے غیر رجسٹرڈ اور غیر متعلقہ افراد طالبان کی شکل میں مختلف اداروں میں شامل ہوگئے تھے، جس کے بعد عوام کی طرف سے نا انصافیوں اور تشدد کے واقعات کی شکایات سامنے آئیں تو طالبان ہائی کمان نے اس عمل کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے اداروں کی اسکروٹنی کیلئے کمیشن قائم کیا گیا۔

افغان حکام کے مطابق کمیشن کا مقصد عسکری اداروں کو شریعت اور قانون پر کار بند رکھنا اور عوام کے جان و مال کو بلا امتیاز تحفظ فراہم کرنا ہے۔ افغان حکام کے مطابق کمیشن کی سفارش پر اب تک 4000 اہلکاروں کو مختلف اداروں سے نکال باہر کیا گیا ہے۔

Related Posts