کورونا کے باعث اسکول بند ہونے سے 1 ارب سے زائد طلباء متاثر ہوئے۔اقوامِ متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے باعث اسکول بند ہونے سے 1 ارب سے زائد طلباء متاثر ہوئے۔اقوامِ متحدہ
کورونا کے باعث اسکول بند ہونے سے 1 ارب سے زائد طلباء متاثر ہوئے۔اقوامِ متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ ماہ تک اسکول بند ہونے سے دنیا بھر میں 1 ارب سے زائد طلباء کا سلسلۂ تعلیم متاثر ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ گزشتہ ماہ 1 ارب سے زائد طلباء اسکولوں کے بند ہونے سے متاثر ہوئے جو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے باعث ہوا۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء سے قبل بھی دنیا کو درس و تدریس اور تعلیمی عمل میں مسائل کا سامنا رہا اور اسکول جانے کی عمر رکھنے والے 25 کروڑ بچے کورونا سے پہلے بھی اسکول سے محروم رہے۔ 

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس سے قبل ترقی پذیر ممالک میں ثانوی تعلیم سے فارغ التحصیل طلباء میں سے صرف 25 فیصد بنیادی صلاحیتوں کے ساتھ اسکولوں سے نکلے۔ تعلیمی نظام کو معیاری، مؤثر اور بہتر بنانے اور مستقبل کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا  میں سب سے زیادہ صنفی امتیاز عرب خطے میں ہے۔اقوامِ متحدہ 

Related Posts