دُنیا بھر میں سب سے زیادہ صنفی امتیاز عرب خطے میں ہے۔اقوامِ متحدہ کا بیان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں سب سے زیادہ صنفی امتیاز عرب خطے میں ہے۔اقوامِ متحدہ کا بیان
دُنیا بھر میں سب سے زیادہ صنفی امتیاز عرب خطے میں ہے۔اقوامِ متحدہ کا بیان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ دُنیا بھر میں سب سے زیادہ صنفی امتیاز عرب خطے میں پایا جاتا ہے جس پر سرمایہ کافی کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ عرب خطہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ صنفی امتیاز کا گڑھ ہے جو انسانی تعمیر و ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحتیابی عرب دنیا کیلئے  ایک موقع ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین اور لڑکیوں پر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ سرمایہ کاری سے خواتین اور لڑکیوں کو برابری کے حقوق اور معاشرے میں شمولیت کے یکساں مواقع دئیے جاسکتے ہیں جس سے پورے معاشرے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان  اقوامِ متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا صدر منتخب

Related Posts