پیراگون ہاؤسنگ کیس میں خواجہ برادران کی ضمانت منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Housing Scandal: AC to hear Khawaja brothers’s case today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پیراگون ہاؤسنگ کیس میں سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانتوں کی منظوری دی اور دونوں کو 30 لاکھ روپے مالیت کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ۔اس سے قبل 10 مارچ کو سپریم کورٹ نے ان کی ضمانت سات دن تک بڑھا دی تھی جو آج ختم ہوچکی ہے۔

سعد رفیق کو اپنے بھائی سلمان رفیق کے ساتھ 11 دسمبر 2018 کو پیراگون سٹی کے ساتھ 393 ملین روپے سے زائد مالیت کی اراضی کی فروخت سے متعلق معاہدے پر دستخط کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کو بھی نیب کے ذریعہ شروع کی گئی انکوائری میں شامل کیا گیا تھا اور انہیں گذشتہ سال نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں  انہوں نے خواجہ برادران کے خلاف گواہی دینے پررضا مندی ظاہر کی تھی۔

Related Posts