سعودی ہم منصب کا وزیرخارجہ سے رابطہ: مسئلۂ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی ہم منصب کا وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ: مسئلۂ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
سعودی ہم منصب کا وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ: مسئلۂ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی ہم منصب  فیصل بن فرحان السعود کے مابین ٹیلیفونک رابطے کے دوران سعودی وزیر خارجہ  نے مسئلۂ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے  گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ رابطے کے دوران مسئلۂ کشمیر پر سعودی عرب کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرنے سے سعودی عرب کے انکار پر پیدا ہونے والی تشویش کے حوالے سے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے تبادلۂ خیال کیا۔

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان مسئلۂ کشمیر کے حل کے لیے تمام رکن ممالک کی طرف سے یکساں مؤقف چاہتا ہے، اس حوالے سے بھی دونوں وزرائے خارجہ میں اہم گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر 5 اگست کے اقدام سے واضح ہے کہ بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ ساتھ اپنے ہی آئین کی بھی خلاف ورزی کی۔

کشمیر پر  اپنے خصوصی پیغام میں 4 روز قبل  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریت کے تصور کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ بھارت کی بھول تھی کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  کشمیر پر کرفیو کا نفاذ بھارتی آئین کے خلاف ہے۔وزیر خارجہ

Related Posts