سعودی عرب کا 700 پاکستانی طلباء کو وظائف دینے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب نے پاکستانی طلباء کیلئے مملکت کے 25 اعلیٰ تعلیمی اداراوں میں تمام اخراجات کی ادائیگی کے حامل 700 وظائف کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق سعودی سفارتخانے نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ مملکت 25 یونیورسٹیوں میں ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستانی طلباء کو 700 وظائف فراہم کرے گی۔

پاکستانی نژاد امریکی تاجر جاوید انورکو آؤٹ اسٹینڈنگ فلن تھراپسٹ ایوارڈسے نوازا گیا

سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا اس سال اسکالرشپس کی تعداد 600 سے بڑھا کر 700 کر دی گئی ہے۔

ان پرکشش وظائف سے فائدہ اٹھانے کیلئے مقامی پاکستانی یا قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم شہری اسکالرشپ کے لیے آن لائن پورٹل https://studyinsaudi.moe.gov.sa/ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں مقیم طلباء کو 75 فیصد وظائف دیئے جائیں گے، جب کہ 25 فیصد وظائف سے مملکت میں رہنے والے پاکستانی طلباء ہوسکتے ہیں۔

پچھلے سال مملکت کی طرف سے پاکستانی طلباء کو مکمل اخراجات کے حامل وظائف میں ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، رہائش کی سہولت، واپسی کے ٹکٹ، شادی شدہ طلباء کے لیے تین ماہ کا فرنشننگ الاؤنس، طبی دیکھ بھال، اور 850 سے 900 ریال کے درمیان ماہانہ وظیفہ شامل تھا۔

Related Posts