پاکستانی نژاد امریکی تاجر جاوید انورکو آؤٹ اسٹینڈنگ فلن تھراپسٹ ایوارڈسے نوازا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نژاد امریکی تاجر جاوید انورکو آؤٹ اسٹینڈنگ فلن تھراپسٹ ایوارسے نوازا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممتاز پاکستانی نژاد امریکی تاجر جاوید انور کو ورلڈ افئیرز کونسل آف گریٹر ہیوسٹن کی جانب سے آؤٹ اسٹینڈنگ انٹرنیشنل فلن تھراپسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ اعلیٰ امریکی ایوارڈ انہیں پہلی بار متعارف کرائی گئی اس کٹییگری کے تحت 25 ویں سالانہ Jesse H Jones کے ظہرانے میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہوں نے سابق صدر جارج ڈبلیو بش سے صدارتی استقبالیہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں وصول کیا۔

جاوید انور کو ان کے قائدانہ کردار اور گزشتہ 25 سالوں کے دوران بین الاقوامی سطح پر ہیوسٹن کیلئے قابل ستائش تاثر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے قابل رشک خدمات پر اس ایوارڈ کیلے نامزد کیا گیا تھا۔

سابق صدر جارج بش نے بھی جاوید انور کی انسان دوستی اور دریا دلی کو سراہتے ہوئے کہا جاوید انور نے اپنی قابل تحسین خدمات سے مثالی لیڈر شپ اور ایک قابل رشک شہری ہونے کی شاندار مثال قائم کی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی کتاب میں بھی زیر تذکرہ رہنماؤں میں جاوید انور کا نمایاں طور پر ذکر کیا۔

مولانا فضل الرحمن حماس رہنماؤں سے ملاقات کیلئے قطر پہنچ گئے

ورلڈ افیئر کونسل کے سی ای او میرین میلڈو ناڈو نے ایوارڈ کیلے نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے جاوید انور کی قابل تحسین خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جو کہ انہوں نے سفارت کاری سے لے کر انسانیت کی خدمت اور تعلیم کے شعبے سے لے کر قدرتی آفات کے موقع پر فلاحی کاموں میں انجام دیں۔

Related Posts