ایشین تائیکوانڈو چیمپین شپ، پاکستان کانسی کا تمغہ جیت گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان جیت گیا
(فوٹو: آن لائن)

ڈانانگ: ویتنام میں ایشین تائیکوانڈو چیمپین شپ کے پومزے ایونٹ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ویتنام میں اوور30 ایونٹ کے پومزے مقابلوں میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا جبکہ پاکستان کی تائیکوانڈو ٹیم میں شہباز احمد، مدثر حسین اور محمد ممتاز شامل تھے۔ قومی کھلاڑی وکٹری اسٹینڈ تک جا پہنچے۔

ایونٹ میں ایران نے 8اعشاریہ 182 پوائنٹس حاصل کرکے طلائی تمغہ جیتا، ویتنام کو 7 اعشاریہ 630 پوائنٹس کے ساتھ چاندی ملی، چائنیز تائپے نے 7 اعشاریہ 583 جبکہ پاکستان نے 7 اعشاریہ 533 پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

دلچسپ طور پر ہمسایہ ملک بھارت کی ٹیم 6اعشاریہ 349 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی جبکہ پانچویں پوزیشن سعودی عرب کی تائیکوانڈو ٹیم نے اپنے نام کر لی۔ سعودی عرب نے ایشین چیمپین شپ میں 7اعشاریہ 299 پوائنٹس حاصل کیے۔

Related Posts