سعودی حکومت کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی حکومت کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ
سعودی حکومت کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈیووس: سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو دیے جانے والے تین ارب ڈالرز ڈیپازٹ میں توسیع کرنے جارہے ہیں۔

سعودی وزیرخزانہ نے ورلڈ اکنامک فورم کے سائیڈ لائن پر برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس وقت تین بلین ڈالرز ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالرز پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سپورٹ کرنے کے لیے جمع کرایا تھا۔

سعودی وزیرخزانہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یکم مئی کو دونوں ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ زرمبادلہ کے ذخائر کی مد میں سپورٹ کے لیے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع سمیت دوسرے آپشن پر غور کریں گے۔

سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ پاکستان مملکت کا اہم اتحادی ہے اور سعودی عرب اس کے مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہے گا۔

پاکستان میں نئی مشروط حکومت آنے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے کی بحالی کے اوپر منڈلاتے خدشات کے باعث مارکیٹ اور معیشت کو بہت زیادہ عدم استحکام کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 13.75 فیصدکردی گئی

پاکستان کو اس وقت افراط زر میں اضافے، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے باعث زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے۔

Related Posts