سرفراز احمد کی سوانح عمری چوتھی جماعت کی اُردو کی کتاب میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرفراز احمد کی سوانح عمری چوتھی جماعت کی اُردو کی کتاب میں شامل
سرفراز احمد کی سوانح عمری چوتھی جماعت کی اُردو کی کتاب میں شامل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق پاکستانی کپتان اور دو آئی سی سی چیمپئن ٹرافی جیتنے والے سرفراز احمد کی سوانح عمری چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب میں شامل کر دی گئی ہے۔

پرائمری اسکول کے طلباء سرفراز احمد کے بارے میں پڑھ رہے ہوں گے جنہیں پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے دو آئی سی سی ٹرافی جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا تھا۔ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2006 اور چیمپئنز ٹرافی سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان کے نام ہوئی تھی۔

کرکٹر کی اہلیہ خوش بخت نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر چوتھی جماعت کی اردو کتاب کے صفحہ کی تصویر شیئر کرکے یہ خبر دی۔

رپورٹ کے مطابق اسی کتاب میں سرفراز کے ساتھ پاکستان کی نامور خاتون سپرنٹر نسیم حمید کی سوانح حیات بھی شامل کی گئی ہے۔

Related Posts