قومی اسمبلی میں سینیٹائزرکی بوتل سے حملہ،اسپیکر کا ایوان کی کارروائی چلانے سے انکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی میں سینیٹائزرکی بوتل چل گئی،اسپیکر کا ایوان کی کارروائی چلانے سے انکار
قومی اسمبلی میں سینیٹائزرکی بوتل چل گئی،اسپیکر کا ایوان کی کارروائی چلانے سے انکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس مسلسل دوسرے روز ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، سینیٹائزر کی بوتل سے حملہ کیا گیا، اسپیکر اسد قیصر نے ایوان کی کارروائی چلانے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 15 جون کے اجلاس میں قومی اسمبلی اراکین نے ایک دوسرے پر بجٹ بکس پھینکنے کا مقابلہ کیا تو 16 جون کے اجلاس میں سینیٹائزر کی بوتل چل گئی۔ بجٹ بکس کا مقابلہ مبینہ طور پر پی ٹی آئی اور ن لیگ میں ہوا تھا جبکہ سینیٹائزر کی بوتل اچھالنے کا الزام بھی حکومت اور اپوزیشن کے اراکین ایک دوسرے پر لگا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے گزشتہ روز کے مختصر اجلاس میں سینیٹائزر کی بوتل سے پی ٹی آئی رکن پر وار کیا گیا۔ مسلسل شور شرابے کے باعث اجلاس جاری رکھنا مشکل ہوگیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو کارروائی چند منٹ کیلئے ہی چل سکی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینیٹائزر کی بوتل اچھالنے پر اجلاس ہی ملتوی کردیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے صورتحال کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے قومی اسمبلی کی کارروائی چلانے سے انکار کردیا، تاہم سینیٹائزر کی بوتل کس نے ماری؟ اس پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے اراکین ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف نظر آئے۔ تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی اکرم چیمہ سینیٹائزر کی بوتل لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی خاموش نہ رہ سکی۔ سابق وفاقی وزیر اور ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹائزر کی بوتل حکومتی بینچز کی طرف سے پھینکی گئی ہے اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آمد پر انہیں نازیبا کلمات اور گالی گلوچ کا نشانہ بنایا گیا۔پی ٹی آئی رکن اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ میں بوتل مارنے والے کو نہیں چھوڑوں گا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کی جنگ چھڑ گئی، اراکین نے ایک دوسرے پر بجٹ بک سے حملے کیے جس کے نتیجے میں تحریکِ انصاف کی رکنِ اسمبلی ملیکہ بخاری کی آنکھ زخمی ہوگئی۔ وفاقی وزراء نے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر2 روز قبل اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات  فواد چوہدری نے کہا کہ خاتون رکنِ قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کی آنکھ پر بجٹ بک ماری گئی جس سے ان کی آنکھ زخمی ہوگئی۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں بجٹ بک سے حملہ، ملیکہ بخاری کی آنکھ زخمی، وفاقی وزراء کی مذمت

Related Posts