سجل علی کی فلموں میں کام کرنے کی خواہش، احد رضا میر نے طلاق دے دی، نیا دعویٰ سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجل علی کی فلموں میں کام کرنے کی خواہش، احد رضا میر نے طلاق دے دی، نیا دعویٰ سامنے آگیا
سجل علی کی فلموں میں کام کرنے کی خواہش، احد رضا میر نے طلاق دے دی، نیا دعویٰ سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق خبریں ہر جانب چل رہی ہیں اور دونوں اداکاروں کے مداح اس کی وجہ جانے کیلئے بہت زیادہ بے چین ہیں۔

حال ہی میں ایک صحافی یاسر شامی نے باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ذرائع کا انہیں بتانا تھا کہ احد اپنی اہلیہ سجل کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے جبکہ انہیں ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت تھی۔

جوڑی کی  علیحدگی کی وجہ یہ بتائی گئی کہ سجل علی نے یہ ماننے سے انکار کردیا تب ہی جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ یاسر شامی کی جانب سے یہ پوسٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی گئی ہے لیکن اس کے اسکرین شاٹس انسٹاگرام پر تیزی سے گردش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی، اداکارہ نے احد کا نام انسٹاگرام سے ہٹا دیا

سجل علی اور احد رضا میر کی قانونی طور پر طلاق ہوچکی ہے، صحافی کا دعویٰ

سجل علی اور احد رضا میر کی قانونی طور پر طلاق ہوچکی ہے، صحافی کا دعویٰ

سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبر سن کر مداح چل بسی

نجومی اداکار کی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق پیش گوئی، کیا کہا تھا؟

گزشتہ دنوں او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ان خبروں پر تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے البتہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے احد رضا میر کا نام ہٹادیا ہے۔

Related Posts