سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبر سن کر مداح چل بسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں نے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے اور اب ایک سوشل میڈیا پیج کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ علیحدگی کی خبر سن کر ایک مداح انتقال کرگئیں۔

گزشتہ روز یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

دونوں اداکاروں کی علیحدگی کا سن کر ان کے مداح کافی دکھی ہیں تاہم انسٹاگرام پر سجل اور احد کے ایک فین پیج پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کی علیحدگی کا سن کر ان کی ایک مداح چل بسیں۔

مذکورہ پیج پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سارہ نامی خاتون سجل علی اور احد رضا میر کی بہت بڑی مداح تھیں جو کہ انتقال کرگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق، شوبز ستارے کیا کہتے ہیں؟

سجل اور احد کی جوڑی سارہ کی جینے کی اور خوشی کی واحد وجہ تھی اور وہ دونوں کی علیحدگی کا صدمہ برداشت نہ کرسکی۔

مزید برآں پوسٹ میں لوگوں سے درخواست بھی کی گئی ہے کہ اس پیغام کو سجل اور احد تک پہنچانے میں مدد کریں۔

پوسٹ میں ایڈمن نے یہ بھی درج کیا کہ میں ہمیشہ اسی شرمندگی کے ساتھ جیتی رہوں گی کہ سارہ کا پیغام سجل اور احد کو نہیں پہنچا سکی تاہم پوسٹ میں اس پیغام کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔