سابق رکنِ صوبائی اسمبلی نواب آف کوٹ فتح خان ملک عطاء محمد انتقال کر گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق رکنِ صوبائی اسمبلی نواب آف کوٹ فتح خان ملک عطاء محمد انتقال کر گئے
سابق رکنِ صوبائی اسمبلی نواب آف کوٹ فتح خان ملک عطاء محمد انتقال کر گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی / فتح جنگ: نواب آف کوٹ فتح خان سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک عطاء محمد خان کا انتقال ہوگیا ہے، نواب آف فتح خان نے گھڑ سواری میں گولڈ میڈل حاصل کر رکھا تھا۔

عالمی شہرت یافتہ گولڈ میڈلسٹ گھڑ سوار گھڑ سوار ملک عطاء محمد خان کا انتقال آج صبح کے وقت اپنے آبائی گاؤں کوٹ فتح محمد خان میں ہوا۔

برطانیہ سے متعدد بار گھڑ سواری میں بین الاقوامی میڈلز جیتنے والے عطا محمد خان  نے گھڑ سواری کے باعث پوری دنیا میں اعلیٰ شہرت حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔

ملک عطا محمد خان سابق گورنر مغربی پاکستان امیر محمد خان نواب آف کالا باغ کے داماد تھے  جو اپنے آبائی حلقے سے عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے بعد رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔  

Related Posts