موڈیز نے پاکستانی بینکوں کے سرمائے اور آؤٹ لک کو تسلی بخش قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موڈیز نے پاکستانی بینکوں میں موجود سرمائے کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا
موڈیز نے پاکستانی بینکوں میں موجود سرمائے کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں میں موجود سرمائے کی صورتحال کو  تسلی بخش قرار دیا ہے، ایجنسی کے مطابق پاکستان میں بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم ہوگیا ہے۔

پاکستانی بینکوں  پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے موڈیز نے کہا  کہ پاکستانی بینکس کا آؤٹ لک آئندہ 18 ماہ تک مستحکم رہے گا جبکہ ڈپازٹس اور لکویڈیٹی کی صورتحال بھی تسلی بخش ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق بینکس نے بھاری مقدار میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کی ہے، آپریٹنگ کنڈیشنز بہتر ہیں جبکہ بینکوں کو ریاست کے قرض لینے کی صلاحیت بہتر ہونے کا فائدہ ہوا۔

موڈیز کے مطابق امن و امان اور بجلی کے سبب معاشی سرگرمیاں بہتر ہوں گی۔ بینکس کا کاروبار بہتر ہوا ہے تاہم بہتری کے باوجود بینکوں کامنافع تاریخی سطح سے کم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئےآؤٹ لک منفی سےمثبت کر دیا۔

معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے 2 دسمبر کو  پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا تاہم  موڈیزنے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی۔

مزید پڑھیں: موڈیز نے پاکستان کاآؤٹ لک منفی سے مثبت کردیا

Related Posts