تشدد کا سلسلہ رُکنا چاہئے، گلوکارہ ریحانہ کا فلسطین کی صورتحال پر اظہارِ تشویش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تشدد کا سلسلہ رُکنا چاہئے، گلوکارہ ریحانہ کا فلسطین کی صورتحال پر اظہارِ تشویش
تشدد کا سلسلہ رُکنا چاہئے، گلوکارہ ریحانہ کا فلسطین کی صورتحال پر اظہارِ تشویش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ ریحانہ نے مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کا سلسلہ رُکنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق بہت سے فلمی ستاروں اور گلوکاروں نے مسئلۂ فلسطین پر خاموشی توڑ دی ہے۔ فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں گلوکارہ ریحانہ نے کہا کہ میں اسرائیل فلسطین تنازعے میں انسانیت کے ساتھ کھڑی ہوں۔

گلوکارہ ریحانہ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین تشدد کے باعث میرا دل رو رہا ہے اور میں یہ ظلم نہیں دیکھ سکتی۔ معصوم فلسطینی اور اسرائیلی بچے پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہیں جبکہ 40 سے زائد جانیں گنوائی جاچکیں جن میں سے 13 بچے ہیں۔

ریحانہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ معصوم جانوں کو اس تنازعے سے بچایا جائے اور مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکالا جائے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم معصوم انسانوں کو اسرائیلی حکومت اور انتہا پسندوں کے درمیان جنگ میں پستا ہوا دیکھ رہے ہیں اور یہ سلسلہ رکنا چاہئے۔

معروف گلوکارہ ریحانہ کے علاوہ اداکار مارک رفالو بھی سوشل میڈیا پر آئے اور اسرائیل اور فلسطین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ماڈل گرلز گگی اور بیلا حدید نے بھی فلسطین کی صورتحال پر اپنے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید منانے کیلئے شوبز ستاروں نے رنگا رنگ لباس پہن لیے، تصاویر وائرل

Related Posts