کراچی میں آگ کا بڑا واقعہ! اقصیٰ مسجد کے قریب ہنگامی صورتحال، فائر بریگیڈ طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گ4ریب)

کراچی کے گنجان آباد علاقے گلشن اقبال بلاک 13-C میں قائم جھونپڑیوں میں اچانک خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا رخ کیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی بنیادوں پر فائر اینڈ ریسکیو ٹیموں کو روانہ کیا گیا جبکہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز اور ایمبولینسز بھی طلب کرلی گئیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ فائرمین آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاکہ شعلوں کو قریبی رہائشی آبادی یا عمارتوں تک پھیلنے سے روکا جا سکے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ بجھانے کے اس آپریشن میں 5 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز حصہ لے رہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحال اس حادثے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی فی الحال آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم ہوسکی ہے۔ کولنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے گا۔

Related Posts