پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا جہاں ایک تولہ 9 ہزار 600 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق آج بدھ 5 نومبر 2026 کو 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 9 ہزار 600 روپے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے کا ہوگیا جبکہ 24 قیراط کا 10 گرام سونا 8 ہزار 230 روپے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا7 ہزار 544 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 42 ہزار 375 روپے ہوگیا ہے۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے 5 ہزار 763 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 85 روپے بڑھ کر 4 ہزار 940 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 96 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 131 ڈالر ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 52 ڈالر 85 سینٹ فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز بدھ 4 نومبر 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








