پاکستان پر ڈالروں کی بارش! قرضوں سے متعلق سعودی عرب، چین اور کویت کی یقین دہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کے بیرونی مالیاتی دباؤ میں کمی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کر دی ہے جبکہ چین اور کویت کی جانب سے بھی مجموعی طور پر 4.3 ارب ڈالر کے قرض رول اوور کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے قرض کی تجدید کا معاملہ طے پا چکا ہے اور اس حوالے سے مزید کسی اضافی مالی معاونت کی فی الحال ضرورت نہیں۔

چین اور کویت کی قرض رول اوور کی یقین دہانی

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں چین نے 4 ارب ڈالر جبکہ کویت نے 30 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

اس پیشرفت کے بعد سعودی عرب، چین اور کویت کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر کے قرض رول اوور کی سہولت ملنے کی توقع ہے۔ ان اقدامات سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے اور بیرونی مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے 4 ارب ڈالر کے قرض کو مارچ 2027 میں رول اوور کرانے کا امکان ہے جبکہ تینوں دوست ممالک سے متعلق قرضوں کی مدت تقریباً ایک سال کے لیے بڑھائی جا رہی ہے۔

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً 21 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنا ہیں۔ ان ادائیگیوں میں مذکورہ 7.3 ارب ڈالر کے قرض رول اوور بھی شامل ہیں، جس سے حکومت کو فوری مالی دباؤ کم کرنے میں سہولت مل سکتی ہے۔

آئی ایم ایف سے دسمبر میں 1.21 ارب ڈالر ملنے کا امکان

وفاقی وزیر خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کو رواں سال دسمبر میں آئی ایم ایف کی جانب سے تقریباً 1.21 ارب ڈالر کی اگلی مالی قسط بھی موصول ہونے کی توقع ہے۔

Related Posts