لڑکی کو اغواء کرنے والا رکشہ ڈرائیور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rickshaw driver arrested for kidnapping girl

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : بغدادی پولیس نے نواب مہابت خان روڈ ،کامل ہوٹل لیاری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مسمات رامین دختر شکیل احمد کو اغواء کرنے والے رکشہ ڈرائیور کوگرفتار کرلیا۔

مورخہ 13جون کو مسمات رامین دختر شکیل احمد اپنے گھر سے رکشہ میں سوار ہو کر یونیورسٹی جا رہی تھی کہ رکشہ ڈرائیور نے بمقام ابو کتھیان روڈ کے قریب رکشہ روکا اور اسلحہ کے زور پر مسمات سے موبائل فون چھین لیا اور اغواء کرنے کی نیت سے نہ معلوم مقام پر لیجا رہا تھا کہ لڑکی نے چلتے ہوئے رکشہ سے چھلانگ لگادی جس کی وجہ سے وہ زخمی بھی ہوئی تھی جس کی ایف آئی آر نمبر 373/2021 بجرم دفعہ 392/397/365/511 تھانہ بغدادی میں درج ہوئی۔

بغدادی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے ایک پستول 30 بور بمعہ 4 راؤنڈز، ایک کالا چشمہ جس پر کالی ٹیپ لگی ہوئی ہے اور ایک چوری شدہ رکشہ برآمد کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، شیر پاؤ کالونی کے قریب فائرنگ، ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں

ملزم سے برآمد چوری شدہ رکشہ نمبری D-08281 کی ایف آئی آر نمبر 38/2021 بجرم دفعہ 381-A تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے،ملزم عادی وپیشہ ور ملزم ہے، ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی پولیس مقابلہ، چوری،ڈکیتی اورچھینا چھپٹی کے کئی مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں۔

ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاجبکہ ملزم سے برآمدہ غیر قانونی اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ ملزم سے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

Related Posts