اسلام آباد،کوروناکی شرح1سے بڑھ کر6فیصدہوگئی،تعلیمی اداروں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد،کوروناکی شرح1سے بڑھ کر6فیصدہوگئی،تعلیمی اداروں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد سے بڑھ کر 6فیصد تک جا پہنچی جس کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ شہرِ اقتدار میں کورونا کیسز کی شرح 6 فیصد ہوچکی ہے۔ خط میں تعلیمی اداروں کی کلاسز کو 4 گھنٹوں کی شفٹ میں بدلنے کی تجویز دے دی گئی۔

ڈی ایچ او (ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر) کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو تحریر کیے گئے خط میں تعلیمی اداروں پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ طلباء کی حاضری 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ 

یاد رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں اسکول کھلے رکھنے یا بند کیے جانے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس آج منعقد ہورہا ہے، صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس، اسکول بند کرنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا

Related Posts