پاکستانی عوام کا شدت پسندی کے خلاف ردِ عمل روشن مستقبل کی امید ہے۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی عوام کا شدت پسندی کے خلاف ردِ عمل روشن مستقبل کی امید ہے۔فواد چوہدری
پاکستانی عوام کا شدت پسندی کے خلاف ردِ عمل روشن مستقبل کی امید ہے۔فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کا شدت پسندی کے خلاف ردِ عمل ملک کے روشن مستقبل کی امید ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جو پذیرائی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے کی ملک بھر میں ہو رہی ہے، وہ انتہائی خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹر وے فیز 2 کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ سڑک سڑک مولانا فضل الرحمان کے سیاسی لیڈران خاصے مطمئن نظر آئے جبکہ انہیں عوام سے گالیاں سننے کو مل رہی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب پاکستانی عوام نے شدت پسندوں کو بری طرح مسترد کیا جبکہ ایسے ردِ عمل پہلے بھی دیکھنے کو ملتے رہے ہیں۔ یہ ردِ عمل روشن مستقبل کی امید ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےسابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لاہورہائیکورٹ کےفیصلے پر کہا کہ حکومت  کو فوری یہ  فیصلہ چیلنج کرنا چاہیے، اس کی نظیر نہیں ملتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گزشتہ روز ایک ویڈیو میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے عدالتی فیصلہ آچکا ہے کہا جارہا ہے کہ وہ ملک سے باہر جاسکتے ہیں، حکومت کوسپریم کورٹ میں فیصلےکوچیلنج کرناچاہیے۔

مزید پڑھیں: حکومت اورکابینہ کوفیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرناچاہیے، فواد چوہدری

Related Posts