وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹر وے فیز 2 کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹر وے فیز 2 کا باقاعدہ افتتاح کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹر وے فیز 2 کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ہزارہ موٹر وے فیز 2 حویلیاں شاہ مقصود انٹرچینج تا مانسہرہ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جبکہ اس دوران علاقے کی ترقی کے لیے اہم حکومتی اقدامات کا اعلان بھی متوقع ہے۔

وزیر اعظم عمران خان ہزارہ موٹر وے فیز 2 کا افتتاح کریں گے جو ہزارہ کے عوام کے لیے ذرائع نقل و حمل کی اہم سہولت ثابت ہوگا جبکہ 3 حصوں پر مشتمل 180 کلومیٹر ہزارہ موٹر وے کے 2 حصے مکمل ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی اتحادی جماعتوں نے دشمنی کی بجائے مفاہمت کو فروغ دیا۔شہباز شریف

ہزارہ موٹر وے کا تیسرا حصہ آئندہ سال مارچ تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ 34 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی موٹر وے پر کل 47 پل اور 6 سرنگیں تعمیر کی گئی ہیں۔

ہزارہ موٹر وے منصوبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ اس سے شعبۂ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ افتتاحی تقریب حویلیاں یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوگی جس میں گورنر خیبر پخونخواہ، وفاقی وزراء اور اراکینِ اسمبلی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب عمران خان کی آمد پر صوبہ پنجاب کے رکن اسمبلی نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی آمد پر سیاہ جھنڈے لہرائیں گے اور ان کے خلاف احتجاج کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی کی طرف سے موٹر وے پر پارٹی کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بینر لگا دئیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کبھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا  وہ پورا کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام  میں انہوں نے کہاکہ کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا۔ڈیلیں راتوں رات ہو جاتی تھیں، اس معاملے میں دیکھیں کہ چیزوں کو شفاف رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید

Related Posts