بجٹ پر پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل کرنے کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ پر پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل کرنے کا آغاز
بجٹ پر پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل کرنے کا آغاز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے وفاقی بجٹ پر  پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمتِ عملی تیار کر لی۔ ریڈ زون سیل کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل اراکین کو بریفنگ دے رہے ہیں۔اس موقعے پر سرکاری ملازمین بھی سراپا احتجاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری ملازمین سراپا احتجاج، بجٹ سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی سخت

اتحادی سیاسی جماعتوں کے اشتراک سے قائم وفاقی حکومت کو فرینڈلی اپوزیشن کا سامنا ہے تاہم سابق حکمراں سیاسی جماعت تحریکِ انصاف کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت اتحاد میں شامل جماعتوں کا سب سے بڑا حریف سمجھا جاتا ہے۔

اسلام آباد کے ایکسپریس چوک اور نادرا چوک کو پہلے ہی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کیا گیا تھا۔ سرینا ہوٹل کے راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر بلاک کردیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے واٹر کینن بھی پہنچا دیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں، بجٹ سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ سرکاری ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

 سرکاری ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے بجٹ سے قبل مارچ کیا۔ ملک بھر سے سرکاری ملازمین نے اسلام آباد پہنچ کر حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین کی بڑی تعداد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئی۔ 

Related Posts