راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور یو این ڈی پی کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rawalpindi Development Authority and UNDP sign MoU

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :آر ڈی اے اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے پائیدار شہریوں سے متعلق تحقیق اور پائلٹ منصوبوں کی تیاری کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔

اس ضمن میں ایک تقریب یو این ڈی پی آفس اسلام میں ہوئی جس میں چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ ، ریذیڈنٹ نمائندہ یو این ڈی پی اگنیشیوارتضٰی اور دیگر اعلی عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین آر ڈی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شراکت سے راولپنڈی کے شہری علاقوں خصوصا راجہ بازار میں پائیدار ترقی میں مدد ملے گی، معاہدے کے تحت راولپنڈی میں رہائشیوں کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں باقاعدہ مشاورت اور معلومات کا تبادلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے نام پر جعلی سروے کا انکشاف

اس مفاہمت نامہ میں نجی شعبے کی شمولیت اور شہر میں شہری پریشانیوں کے حل کی کوشش ہے، فریقین شہر میں پائیداراربنائزیشن کو تیز کرنے کے لئے راولپنڈی اربن پلیٹ فارم میں شریک ہوں گے۔

چیئرمین آر ڈی اے نے یہ بھی کہا کہ یو این ڈی پی راجہ بازار میں ٹریفک کا مسئلہ ، تجاوزات اور تاریخی عمارتوں کے تحفظ جیسے مختلف امور کو حل کرنے کے لئے تحقیق ، منصوبہ بندی اور حکمت عملی وضع کرنے میں مدد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سےشہرمیں سیاحت کو بڑھانے اور ثقافتی اہمیت کے فروغ کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

Related Posts