راولپنڈی میں وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے نام پر جعلی سروے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے نام پر جعلی سروے کا انکشاف
راولپنڈی میں وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے نام پر جعلی سروے کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں وزیر اعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے نام پر جعلی سروے کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، احساس پروگرام کی سربراہ کے مطابق کچھ خواتین جعلی سروے میں ملوث ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ کچھ خواتین احساس کے نام پر راولپنڈی میں جعلی سروے کر رہی ہیں۔

عوام کو سروے کرنے والوں سے ہوشیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ایسے جعلسازوں کے بارے میں ہمیں رابطہ نمبر 26477-0800 پر اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کی معلومات جلد احساس ویب سائٹ پر جاری کردی جائیں گی، تاہم عوام کو ایسے جعلسازوں کے خلاف ہوشیار رہنا ہوگا۔ 

Related Posts