”راشدی آرٹسٹ“ نوجوانوں نے ساحل پر محمد رضوان کی تصویر بنا کر خراج تحسین پیش کیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

”راشدی آرٹسٹ“ نوجوانوں نے ساحل پر محمد رضوان کی تصویر بنا کر خراج تحسین پیش کیا
”راشدی آرٹسٹ“ نوجوانوں نے ساحل پر محمد رضوان کی تصویر بنا کر خراج تحسین پیش کیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ’سینڈ اسکیچ‘ بنانے والے نوجوانوں نے ریت پر پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کی تصویر بنا کر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

گڈانی سے تعلق رکھنے والے راشدی آرٹسٹ سمیر بلوچ نے ایم ایم نیوز سے بات کرتے کہا کہ انہوں نے اس بار محمد رضوان کا پورٹریٹ بنایا ہے تاکہ ان کا شکریہ ادا کرسکیں کیوں کہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

نوجوانوں نے ایم ایم نیوز کی ٹیم کے سامنے ریت پر بڑی محنت سے معروف کرکٹر محمد رضوان کا اسکیچ بناکر بھی دکھایا۔نوجوان آرٹسٹ نے خواہش کا اظہار کیا کہ محمد رضوان راشدی آرٹسٹ ٹیم سے مل سکیں تو ضرور ملیں۔

واضح رہے کہ سمیر بلوچ بچپن سے ہی گڈانی میں رہائش پذیر ہیں، انہیں سینڈ آرٹ کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ کر ہوا۔ ان کے بھائی بھی سینڈ آرٹ کیا کرتے تھے۔ سمیر نے اپنے بھائی سے یہ ہنر سیکھا۔ انکی ٹیم 2014 سے گڈانی کے ساحل پر یہ ہنر سیکھ ری ہے۔

نوجوان آرٹسٹس کی یہ ٹیم گزشتہ ایک سال سے سینڈ آرٹ کر رہی ہے اوریہ ان کے روزگار کا بھی ذریعہ ہے۔

2020 سے 2022 کے درمیان انہوں نے متعدد مشہور شخصیات کے اسکیچ بنائے ہیں، جن میں عبدالستار ایدھی، عاطف اسلم، رونالڈو، ویرات کوہلی، میسی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے پورٹریٹس شامل ہیں۔

نوجوان آرٹسٹس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں اس حوالے سے سپورٹ کیا جائے تاکہ وہ اپنا کام بہترین طریقے سر انجام دے سکیں اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔

Related Posts