جون کے دوران دُنیا بھر میں چاند اور سورج گرہن دونوں ہوں گے۔ماہرینِ فلکیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماہرینِ فلکیات نے کہا ہے کہ رواں ماہ چاند گرہن اور سورج گرہن دونوں کا نظارہ کیا جاسکے گا جبکہ یہ نادرونایاب نظارہ 5 اور 6 جون کی درمیانی شب دُنیا بھر میں شروع ہوجائے گا۔

چاند گرہن کے دوران چاندنی دھیمی پڑ جائے گی جبکہ سورج  گرہن کے دوران سورج کے گرد روشنی کا ہالہ دیکھا جاسکے گا۔ 5 اور 6 جون کی درمیانی شب چاند گرہن ہوگا جبکہ 21 جون کو معمول کے مطابق سورج گرہن ہوگا۔

سائنسدانوں کے مطابق جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے تو اسے سورج گرہن کہتے ہیں جبکہ چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں شب 11 بج کر 46 منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔

پاکستان میں 21 جون کے روز سورج گرہن ہوگا جو سال کا طویل ترین دن ہوتا ہے جبکہ جزوی سورج گرہن صبح 8 بج کر 46 منٹ پر ہوگا جو 9 بج کر 48 منٹ پر مکمل ہوگا اور 11 بج کر 40 منٹ کو عروج پر پہنچے گا۔ دوپہر 2 بج کر 34 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا۔

رواں ماہ سورج گرہن دائروی صورت میں ہوگا جس کے دوران سورج کی بیرونی سطح دکھائی دے گی جبکہ چاند مکمل طور پر سورج کے تمام اندرونی حصے کو ڈھانپ کر ایک آگ کا دائرہ بنادے گا جسےفائر سرکل بھی کہتے ہیں۔

سورج گرہن کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دیکھا جاسکے گا جبکہ گوادر اور سکھر میں فائر سرکل 100 فیصد جبکہ کراچی میں 90 فیصد دیکھا جاسکے گا۔ 

Related Posts