رانا ثناء اللہ مرد بن کر کیس کا سامنا کریں، بھاگنے نہیں دیں گے۔شہریار آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

https://twitter.com/ShehryarAfridi1/status/1218531962530488322
https://twitter.com/ShehryarAfridi1/status/1218531962530488322

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سیفرون و انسدادِ منشیات شہر یار آفریدی نے ن لیگ رہنما رانا ثناء اللہ کو مرد بننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کا سامنا کریں، ہم آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں  وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی میں رانا ثناء اللہ کو چیلنج دیا تھا کہ سچے ہیں تو عدالت میں کیس کا سامنا کریں، انہوں نے کیس کا سامنا نہیں کیا۔

وزیر برائے انسدادِ منشیات شہر یار آفریدی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے آج پھر بزدلی دکھائی اور عدالت میں ان کے وکیل نے دوبارہ راہِ فرار اختیار کر لی۔ آپ مرد بن کر کیس کا سامنا کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کے خلاف ہمارے پاس ثبوت اور گواہ دونوں موجود ہیں، کیس کو لاہور سے راولپنڈی منتقل کیا جانا چاہئے۔

 دارالحکومت اسلام آباد میں 19 اکتوبر کو  میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ راناثناء اللہ کے ذرائع آمدنی ابھی تک معلوم نہیں، نہ ہی ان کے اثاثے کلیئر ہوئے ہیں۔اربوں کہاں سے آئے؟

مزید پڑھیں: رانا ثناء اللہ کے خلاف  کیس راولپنڈی منتقل کیا جائے۔شہریارآفریدی

Related Posts