کراچی کے ہر شہری کو باآسانی آن لائن دستیاب مزے دار ربڑی دودھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے ہر شہری کو باآسانی آن لائن دستیاب مزے دار ربڑی دودھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یوں تو متعدد فلیورز میں دستیاب دودھ کراچی کے تقریباً ہر علاقے سے باآسانی دستیاب ہے تاہم ربڑی دودھ کی جو قسم اورنگی ٹاؤن اور ناگن چورنگی سے ملتی ہے، اپنی مثال آپ ہے۔

یہ ربڑی دودھ کراچی کے علاقے  ناگن چورنگی اور اورنگی ٹاؤن کے مقام پرحاجی اصغر ربڑی کے نام سے دستیاب ہے۔ ابتدائی طور پر یہ سوغات آزادئ پاکستان سے قبل برصغیر کی روایت تھی جو 14 اگست 1947ء کے بعد سے پاکستان میں بھی تیار کی جانے لگی۔

شہرِ قائد میں زیادہ تر مقامات پر جہاں جہاں بھی ربڑی دودھ دستیاب ہے، وہ مکس صورت میں ہوتا ہے جو صرف ایک گلاس میں ڈال کر گاہکوں کو پیش کردیا جاتا ہے جبکہ حاجی اصغر ربڑی کے ہاں ایسا نہیں ہے۔

حاجی اصغر ربڑی کے فیضان علی کے مطابق پکا ہوا دودھ ، ربڑی اور فالودہ الگ الگ ہوتا ہے جو بعد ازاں ملا کر پیش کیا جاتا ہے۔ یہ تینوں اجزاء عام شہریوں کے علاوہ بچوں کو بھی بہت پسند آتے ہیں۔ ایسے بچے جو دودھ نہیں پیتے، وہ بھی ربڑی دودھ شوق سے پی لیتے ہیں۔

فیضان علی نے کہا کہ ایک گلاس میں 270 گرام دودھ ہوتا ہے۔ 50 گرام ربڑی اور فالودہ کے ساتھ پینے والوں کو ایک گلاس 100 روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔ گلاس میں دوھ اور ربڑی دونوں کا بیک وقت لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن ذرائع سے بھی ربڑی دودھ کراچی کے ہر شہری کو دستیاب ہے۔ فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے شہرِ قائد میں کسی بھی مقام سے ربڑی دودھ آرڈر کیا جاسکتا ہے۔

عام طور پر ربڑی میں چینی بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے تاہم ربڑی دودھ میں میٹھا مناسب رکھا گیا ہے۔ دودھ پیتے ہوئے ربڑی کے ریشے اور فالودہ اس شیریں سوغات کا ایک منفرد ذائقہ تخلیق کرتے ہیں جو کراچی کے عوام کو بے حد پسند ہے۔

اورنگی ٹاؤن نمبر 5 پر حاجی اصغر ربڑی کی برانچ کام کر رہی ہے جہاں عوام جوق درجوق نہ صرف خود ربڑی دودھ پیتے ہیں بلکہ اپنے عزیز و اقارب کیلئے بھی لے کر جاتے ہیں۔

کراچی کے دیگر مقامات کے مقابلے میں حاجی اصغر ربڑی دودھ اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے پورے شہر میں مشہور ہے۔ اگر آپ نے کبھی ربڑی دودھ نہیں پیا تو یہ سوغات آپ کیلئے اور بھی خاص اور زیادہ مزے دار ثابت ہوگی۔ 

Related Posts