معروف ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے ملک میں بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی پر بھروسہ نہ کریں اور اپنے گھروں پر کیمرے لگوائیں۔
تفصیلات کےمطابق ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے والدین سے الرٹ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ اگر آپ کے بچے ہیں تو آپ ان کی حفاظت کو پاکستان میں انتہائی سنجیدہ لیں۔ حفاظت یہ نہیں کہ بچوں کو اچھے کپڑے پہنا کر اسکول بھیجا جائے۔
ویڈیو میں ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے مزید کہا کہ بچوں کی حفاظت کیلئے والدین کو اس وقت سب سے زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ اپنے چھوٹے بچوں کو کسی کے پاس بھی اکیلا نہ چھوڑیں چاہے وہ کوئی بھی ہو اور آپ اسے برسوں سے ہی کیوں نہ جانتے ہوں۔
رابعہ انعم نے کہا کہ یہ بات صرف لڑکیوں کے لیے نہیں ہے، لڑکے یعنی بچے بھی نشانہ بن رہے ہیں۔ بچوں کے معاملے میں کسی پر اندھا بھروسہ نہ کریں خاص طور پر وہ والدین جو نوکری پیشہ ہیں، گھروں میں کیمرے لگوائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








