چھتری بردار کیساتھ روسی ہم منصب کے استقبال پر شاہ محمود قریشی پر کڑی تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Qureshi criticized for umbrella holder while receiving Russian foreign minster

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چھتری بردار کو ساتھ لیکرروسی ہم منصب کے استقبال کیلئے جانے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے، سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل کا اظہار، کھری کھری سنادیں۔

گزشتہ روز دورہ روسی وزیرخارجہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا تاہم استقبال کے وقت ایک دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب بارش کی وجہ سے روسی وزیرخارجہ خود چھتری پکڑے طیارے سے باہرآئے اور بعد میں بھی خود چھتری پکڑے رکھی۔

روسی وزیرخارجہ کے برعکس پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بارش سے بچنے کیلئے خود چھتری پکڑنے کے بجائے خدمت گار کو چھتری تھمارکھی جو ان کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا۔

شاہ محمود قریشی کے اقدام پر سوشل میڈیا صافین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران دنیا کی بڑی فوجی اور معاشی طاقت روس کے وزیر خارجہ اپنی چھتری خود اٹھائے جہاز سے باہر آ رہے ہیں جبکہ قرضوں میں ڈوبے پاکستان کے وزیر خارجہ نے چھتری اٹھانے کے لیے ملازم ساتھ رکھا ہوا ہے۔جس ملک کے لیڈر ایسے ہوں وہ کیا خاک ترقی کرے گا؟؟؟۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ ‏دنیا کی بڑی فوجی اور معاشی طاقت روس کے وزیر خارجہ سر گئی لاروف اپنی چھتری خود اٹھا کر جہاز سے باہر آ رہے ہیں جبکہ مقروض ترین ملک کےگدی نشین وزیر خارجہ نے چھتری اٹھانے کے لیے ملازم ساتھ ساتھ رکھا ہوا ہے۔یہی فرق ہوتا ہے امیر ریاست کے حکمران اور غریب ریاست کے حکمران میں ۔تبدیلی ؟۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ رشین وزیرخارجہ نے چھتری خود اٹھائی ہوئی ہے جبکہ ریاست مدینہ کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب نے چھتری کے لیے ایک ملازم رکھا ہوا ہے۔

ایک پاکستانی نے اس طرح دل کی بھڑاس نکالی کہ ‏روسی وزیرِ خارجہ کو کسی نے تمیز ہی نہیں سیکھائی، جب ایک ہاتھ سے اپنی چھتری پکڑی تھی تو دوسرے ہاتھ سے شاہ محمود قریشی صاحب کی چھتری بھی پکڑ لیتا، ایک صارف نے لکھا کہ دینے والے نے اپنی چھتری خود اٹھائی ہوئی ہے اور منگتے نے چھتری اٹھانے کے لیے ملازم رکھا ہوا ہے۔

Qureshi criticized for umbrella holder while receiving Russian foreign minster

Qureshi criticized for umbrella holder while receiving Russian foreign minster

Qureshi criticized for umbrella holder while receiving Russian foreign minster

Related Posts