کراچی: لاہور قلندرز کی باؤلنگ مزید مضبوط ہوگئی، افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔
لاہور قلندرز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق راشد خان رات گئے دبئی سے کراچی پہنچے ہیں جس کے بعد راشد خان نے کراچی میں لاہور قلندرز کا اسکواڈ جوائن کرلیا ہے۔
Khush Amdeed @rashidkhan_19 😊 #HBLPSL8 #sochnabemanahai #QalandarHum #QalandarsCity pic.twitter.com/3gmE3fFNTC
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 21, 2023
راشد خان آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے کوئٹہ اور لاہور کے درمیان آج میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے زیر کردیا
دوسری جانب کراچی کنگنز کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والے لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاسن کو ڈاکٹرز نے 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق لیام ڈاسن کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے تاہم ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔