کراچی میں ایک اور کم سن بچہ جنسی درندگی کا شکار ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں ایک اور بچہ مبینہ طور پر جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے محمود آباد میں دس سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا،جس کا مقدمہ محمود آباد تھانے میں والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ ملزم گرفتار ہوچکاہے،پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جامعہ اردو: نا اہل طالبہ کو امتحان میں نہ بٹھانے پر طلبہ تنظیم کا استاد پر تشدد

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بھی واضح ہو چکا ہے کہ  بچے سے ایک سے زائد دفعہ زیادتی ہوئی ہے۔

ملزم کیخلاف درج کی گئی ایف آئی آرکی کاپی

 

پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں بچے کی والدہ نے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا کہ یہ معاملہ جنسی زیادتی یا جنسی زیادتی کی کوشش کا ہے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے دفعہ 337اور 511 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بچے کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) منتقل کیا تھا جہاں اس کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جس میں زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بچے نے ملزم کی شناخت محمد صفی کے نام سے کی تھی جو قاری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ قاری ایک لقب ہے جو قرآن کی تلاوت اور پڑھانے والے کو دیا جاتا ہے۔

 

Related Posts