سندھ کارکردگی میں سب سے پیچھے، عوام لٹیروں کے رحم و کرم پر ہیں، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hunaid Lakhani expresses concern over increase in corona cases in jails

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ سندھ سب سے پیچھے ہے، سندھ کی عوام لٹیروں کے رحم و کرم پر ہیں۔

پیپلزپارٹی نے جان بوجھ کر سندھ کے تمام اداروں کو بری طرح بربا د کیا اور سندھ کی وسائل کو بیدردی سے لوٹا گیا جبکہ سندھ کی اسی فیصد آبادی پیپلز پارٹی کی لوٹ مار کی وجہ سے غربت کی سب سے نچلی سطح پر سسک رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سندھ کے علاوہ تمام صوبوں سے نام و نشان مٹ چکا ہے اور سندھ میں لوٹ مار اور کرپشن کے جوریکارڈ پیپلز پارٹی نے بنائے ہیں اس کے بعد سندھ میں بھی ان کی یہ آخری حکومت ہے۔

پیپلز پارٹی کیجانب سے کرپشن کے خلاف اقدامات پر جنگ لڑنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں لیکن یہ اپنے آپ اور اپنے اعمالوں کو سدھارنے کی کوئی کوشش نہیں کرتے ۔

سندھ حکومت کے وزراء کو لوٹ مار کرنے کی عادت ہوگئی ہے اس لیئے یہ لوگ اپنی کرپشن کو بچانے کے لیئے ہر حربہ استعمال کریں گے چاہے اس کے لیئے ا نہیں عوام کی جانوں کو بھی مشکل میں کیوں نہ ڈالنا پڑے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت تمام وہ لوگ جو پی ڈی ایم کے نام سے نئی پیکنگ میں وہی پرانا منجن بیچنے کی کوشش کررہے ہیں یہ لوگ شاید یہ نہیں جانتے کہ باشعور عوام نے ان لوگوں کو مسترد کردیا ہے اور اب ان کی باتوں اور وعدوں پر عوا م کان نہیں دھریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی مسلسل تیسری حکومت ہے اور ان کی نا اہلی اور کرپشن کی وجہ سے سندھ کی عوام آج کے اس جدید دور میں بھی بجلی، پانی، گیس، تعلیم، صحت، روڈ رستے، روزگار، معیاری اشیائے خوردونوش سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

مزید پڑھیں:محمود آباد نالے کی تشکیل نو، چوڑائی 80 فٹ کرنیکا فیصلہ، مزید گھر توڑنے کا امکان

سندھ میں کوئی ٹرانسپورٹ کا نظا م نہیں ہے، سرکاری ہسپتالوں اور اسکولوں میں بھینسیں بندھی ہوئی نظر آتی ہیں، پیپلز پارٹی جیسے بے حس لوگ پوری دنیا میں چراغ لیکر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گے ۔

Related Posts