رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے شادی کی تصدیق کردی، بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے شادی کی تصدیق کردی، بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے شادی کی تصدیق کردی، بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے شادی کی تصدیق کردی۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ شادی 2018 میں ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنی شادی ڈیکلیئر کردی، رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے بیٹے کا نام ’کامل حلیم شیخ‘ رکھ دیا۔بچے کی تصاویر کے ساتھ بیٹے کا نام بھی سوشل میڈیا پر لکھ دیا ہے۔

دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شادی اور بیٹے کی مبارکباد قبول کرتا ہوں۔ اور اس میں مجھے کوئی اعتراض بھی نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ دعا بھٹو سے ان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، اور وہ اپنی شادی سے بہت زیادہ خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گلستان جوہر میں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزمان فرار ہو گئے

Related Posts