او جی ڈی سی ایل میں من پسند افراد کی بھرتیاں، افسران نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

او جی ڈی سی ایل میں من پسند بھرتیوں کے خلاف افسران نے علم بغاوت بلند کردیا، ہائی کورٹ سے حکم امتناع لے لیا
او جی ڈی سی ایل میں من پسند بھرتیوں کے خلاف افسران نے علم بغاوت بلند کردیا، ہائی کورٹ سے حکم امتناع لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی (OGDCL) کے افسران نے ایگزیکٹو پوسٹوں پر بھاری تنخواہوں پر ڈائریکٹ بھرتیوں  کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا۔ کم تجربہ کار اور من پسند افراد کی تعیناتیوں کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  او جی ڈی سی ایل بورڈ نے 2015 میں محکمہ میں ایگزیکٹو پوسٹ پر ڈائریکٹ بھرتی کے لئے رولز میں تبدیلی کی، جس سے ادارے میں کام کرنے والے تجربہ کار افسران کی ترقی رک گئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل افسران کا کہنا ہے کہ اس جی ڈی سی ایل یومیہ 40 ہزار بیرل تیل کی پیداوار دے رہا ہے جبکہ ملک میں کام کرنے والی دیگر تمام کمپنیاں مل کر بھی اتنی پیداوار نہیں دے رہی ہیں، مگر دوسری طرف ہمارے ادارے کی ایگزیکٹو پوسٹوں پر باہر سے ناتجربہ کار سفارشی بھرتیوں کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو ہماری حق تلفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1994 کے محکمانہ رولز کے مطابق یہ پروموشن پوسٹیں ہیں اور 2014 میں ہائی کورٹ بھی حکم دے چکی ہے کہ پروموشن پوسٹوں پر ڈائریکٹ بھرتی نہیں ہو سکتی۔ افسران کا کہنا ہے کہ منیجمنٹ کے غلط فیصلوں سے افسران میں اضطراب پایا جاتا ہے مگر انتظامیہ اپنے من پسند افراد کو اس محکمہ میں ڈائریکٹ بھرتی کر کے اس محکمہ کا بھٹہ بٹھانا چاہتی کو جو ہم کسی صورت نہیں کرنے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی شاہد سلیم خان کو بھی ایک پرائیویٹ کمپنی سے بھاری تنخواہ پر او جی ڈی سی ایل میں لایا گیا ان کی تنخواہ کا پیکج وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے زیادہ ہے وہ اس سے پہلے کویت کی ایک کمپنی میں کام کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو پوسٹوں پر ہائی کورٹ سے سٹے کے بعد بھرتیاں روک دی گئی ہیں۔ ہائیکورٹ نے ایم ڈی سے اس معاملے پر جواب طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت پیٹرولیم کے دیگر زیلی اداروں میں بھی اس قسم کے تجربات کرنے کی کوششیں کی گئی جو بری طرح ناکام ہوئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے شادی کی تصدیق کردی، بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Related Posts