پی ایس 88، پیپلزپارٹی نے مرنیوالوں کے بھی ووٹ ڈلوائے، حنید لاکھانی کے سنسنی خیز انکشافات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi by election

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سربراہ بیت المال سند ھ ورہنما تحریک انصاف حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ حلیم عادل نے پہلے ہی بتادیاتھا کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے،پی ایس 88پیپلزپارٹی نے فوت شدگان کے ووٹ بھی ڈلوا دیے۔

انہوں نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جس نے حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر فائرنگ کی اس کو گرفتار کرنے کی بجائے حلیم عادل شیخ اور ان کے محافظوں کو گرفتار کرلیاگیا،یہ سندھ سرکار ہے جس پر قاتلانہ حملہ ہوا مقدمہ بھی اسی پر بنایا گیا۔

حلیم عادل شیخ اپنی گرفتاری کے خدشے کو ظاہر کردیا تھا پیپلزپارٹی نے انتظامیہ کی مدد سے فوت شدگان کے بھی ووٹ ڈلوادیے جبکہ ایک ایک شناختی کارڈ پر کئی کئی ووٹ ڈلوائے گئے ،الزام کچھ اور گرفتاری پرانے مقدمات یہ سارا عمل سمجھ سے بالاتر ہے،مگر یہ ضرور ہے یہ سارا عمل انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش تھی۔

پولیس اگر اپنا کردار غیر جانبدارانہ رکھتی تو آج رزلٹ کچھ اور ہوتا،ان خیالات کااظہار انہوں نے ملیر کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا،ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پیپلزپارٹی کو پورے انتخاب میں پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہی ، پی ایس 88کے مختلف حلقوں سے دھاندلی اور ٹھپوں کی شکایات موصول ہوئی ، ان لوگوں نے پورے سندھ کو اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھا ہوا ہے ۔

سندھ میں جس طرح سے غربت اور معاشی بدحالی ہے اس سے بھی ان کا پیٹ نہیں بھرا ہے ،ان کا کہنا تھاکہ ملیر میں یہ ویڈیو ز موجود ہے جس میں پیپلزپارٹی نے ٹھپے لگوائے اورکس کس طرح سے انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے ووٹرز کو ڈرایا دھمکایا جاتا رہا۔

مزید پڑھیں:ضمنی انتخابات ،تینوں سیٹوں پر پی ٹی آئی کی ہار، پی پی 2، جے یو آئی 1 سیٹ پر کامیاب

انہوں نے کہاکہ پی ایس 88میں پیپلزپارٹی نے دھاندلی کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ، ہماری خواتین کو ہراساں کیا گیا بدتمیزیاں کی گئی ان کودھکے دیئے گئے،اس الیکشن میں پیپلزپارٹی نے پورے سندھ کو انتظامیہ کی مدد سے یرغمال بنائے رکھا۔

اس الیکشن میں پیپلزپارٹی نے اپنی جیت کا ہر حربہ استعمال کیا،ہر جگہ سے یہ خبریں موصول ہوئی کہ پیپلزپارٹی ٹھپے لگوارہی ہے،انہوں نے مزید کہاکہ کہ اس دھاندلی زدہ الیکشن کو ہم تو کیا کوئی بھی شخص قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

Related Posts