تحریک انصاف کا عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کا عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان
تحریک انصاف کا عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔

ٹوئٹر پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ عمران خان کے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان پر فائرنگ، وزیراعظم کی زیرِصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا

اسد عمر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان نے  وزیراعظم شہبازشریف، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک ریاستی ادارے کے افسر کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تینوں کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔

اللہ والا چوک پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

Related Posts