اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 353.58پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX maintains rally as index gains 353.58 points

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں  منگل کے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا ،کے ایس ای 100 انڈیکس 353.58پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ گزشتہ کاروباری روز کے مقابلے میں 34158.55 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

گذشتہ روز کے دوران 261،966،059 حصص کے مقابلے میں مجموعی طور پر 247،798،639 حصص کا لین دین ہوا جبکہ دن کے دوران ہونے والے کاروبارکی مالیت 10.488 بلین روپے رہی جبکہ گذشتہ کاروباری روز کے دوران 7.279 ارب روپے کاکاروبار ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 357 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ، ان میں سے 182 کا فائدہ ریکارڈ کیا گیا اور 151 کو نقصانات کا سامنا رہا جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

تین ٹاپ ٹریڈ کمپنیوں میں 31،662،500 حصص کے حجم کے ساتھ حیسکول پیٹرول کے شیئرکی قیمت 14.41 روپے فی حصص رہی ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 15،999،500 کے حجم کے ساتھ 25.55 روپے فی حصص اور میپل لیف 26.17 روپے رہا۔

یونی لیور فوڈ ایکس ڈی کے فی شیئر میں زیادہ سے زیادہ 499 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جو 9100 روپے پر بند ہوئی ، جبکہ رافحان مکئی کی قیمتوں میں 299 روپے کمی ہوئی اسکی قیمت 7100 روپے پر بند ہوئی۔

Related Posts