اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام،100 انڈیکس میں 203 اعشاریہ 15 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام،100 انڈیکس میں 203 اعشاریہ 15 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام،100 انڈیکس میں 203 اعشاریہ 15 پوائنٹس کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام آج مندی پر ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس مں 203 اعشاریہ 15 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج 40 ہزار 209 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کا آغاز ہوا جس کے دوران کاروباری برادری زیادہ مثبت رویے کا اظہار نہ کرسکی۔

ملکی صورتحال کے پیشِ نظر کاروبار پر مندی کا رجحان غالب رہا، مارکیٹ میں اعشاریہ 51 فیصد مندی کے ساتھ کاروبار اختتام پذیر ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار 6اعشاریہ 67 پوائنٹس پر بند ہوئی۔کاروباری برادری کو مجموعی طور پر 203 اعشاریہ 15 پوائنٹس کی معمولی مندی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرا ر رہا اورکے ایس ای100 انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے مزید 503پوائنٹس کے اضافے سے 40353.62 پوائنٹس کئی سطح پر پہنچ گیا۔

58.39فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں 8 اکتوبر کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 80ارب2کروڑ6لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت10.39فی صد زائد رہی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری مالیت 80ارب2کروڑ6لاکھ بڑھ گئی

Related Posts